کاروار3/اکتوبر (ایس او نیوز) ضلع شمالی کینرا میں امسال فروری میں ہوئے ضلع اور تعلقہ پنچایت انتخابات میں حصہ لینے والے 26امیدواروں نے قانون کے مطابق اب تک الیکشن کمیشن کو اپنے انتخابی اخراجات کی تفصیل فراہم نہیں کی ہے۔
امسال ضلع پنچایت الیکشن میں 39سیٹوں کے لئے 199امیدواروں نے حصہ لیا تھا جبکہ تعلقہ پنچایت کی130سیٹوں کے لئے 564 امیدواروں نے مقابلہ کیا تھا۔قانون کے مطابق الیکشن ختم ہونے کے بعد ایک مہینے کے اندر ہر امیدوار کو اپنے انتخانی اخراجات کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرنا لازمی ہے۔لیکن موصولہ خبر کے مطابق ضلع پنچایت کے 4اورتعلقہ پنچایت کے 22امیدواروں نے بار بار یاد دہانی کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن کو یہ تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ایسی صورت میں الیکشن کمیشن اگر ان کے خلاف اقدام کرتا ہے تو پھر ان لوگوں کو 6 سال تک انتخابی سرگرمی کے لئے نااہل قرار دیاجاسکتا ہے۔